وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سینئرصحافی عارف نظامی کےانتقال پر کہنا ہے کہ آج صحافت کا روشن اور تاریخ ساز عہد ختم ہوگیا ۔
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ عارف نظامی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ جمہوریت ، جمہوری اقدار کے فروغ کیلئےعارف نظامی کاعزم غیر متزلزل تھا۔
انہوں نے کہاکہ عارف نظامی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا،مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
Comments are closed.