جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر آگ لگنے سے تباہ ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر رکشے کو بچاتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسیکو 1122 کے جوان اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئے، جنہوں نے ٹینکر میں لگی آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔
ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئل ٹینکر فیصل آباد سے 50 ہزار لیٹر الکوحل لے کر کراچی جا رہا تھا۔
دوسری جانب نیشنل ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے باعث رحیم یار خان کے قریب قومی شاہراہ کے ایک ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.