پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے الیکشن کمیشن سے مقرر وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حلقہ بندیوں میں چار ماہ لگیں گے، یہ اعلان ہمارے لیے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے، اسمبلیوں کی جلد تحلیل کا مقصد الیکشن کمیشن کو تیاریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت دینا تھا۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیل نہیں ہوں گی، جب کوئی تبدیلی نہیں ہونی تو حلقہ بندیوں کا عمل تیزی سے مکمل کیا جانا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی اور عدم استحکام کا باعث بنے گی، جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔
Comments are closed.