وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 3 گھنٹے سوشل میڈیا سروسز بند کرنے پر معذرت کرلی۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے ملک میں سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی پر کہا کہ معذرت خواہ کو سوشل میڈیا کو 3 گھنٹے کے لیے بند کیا۔
انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو بند کیا، ان کی کال ایسی تھی کہ شاید جمعہ کے بعد نکلیں، اس لیے سوشل میڈیا بند کیا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سارا جمعہ سکون سے گزرا، یہ لوگ باہر نہیں نکلے، دہشت گردی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کو آج شکست ہوگئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ آئندہ سوشل میڈیا سے متعلق کوئی تکلیف نہ ہو، ملک کو پیچھے لے جانے والے، انتشتار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایمبولینسز اور آکیسجن کے ٹرک روکنے والوں کو شکست ہوئی ہے، کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کی تحلیل کے لیے بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے بینک اکاونٹس، شناختی کارڈز، پاسپورٹ بند کریں گے۔
Comments are closed.