free hookup sites usa hookup Middletown Delaware instant sex hookup sites hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید سے ایران کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایران کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر دہشت گردی اور غیر قانونی انسانی نقل و حرکت پر قابو پانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے حکام نے افغانستان میں مستحکم حکومت اور پائیدار امن کے لیے پاکستان اور ایران کے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پنشن کے وفاقی ادارے ای او بی آئی میں گریڈ 17 سے گریڈ20 تک 80 افسران کی غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر داخلہ اور ایرانی وفد کی ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مؤثر عملدرآمد کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

دوران گفتگو شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر ایرانی حکومت اور عوام کے موقف کے معترف ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شوکت ترین مدت پوری ہونے پر قانون کے مطابق نئے عہدے پر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کو افغانستان میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن پورے خطے کی ترقی اور امن کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے زائرین کے لیے سفری اور امیگریشن سہولیات کو مزید بہتر کریں گے۔

ایرانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر احمد امیر آبادی فرحانی نے کہا کہ پاک ایران تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، مسلمانوں کے درمیان اتحاد سے ہی صیہونی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر احمد امیر آبادی فرحانی نے پاکستان کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شیخ رشید کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.