بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی شیخ رفیق انتقال کر گئے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

اُن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائے گی۔

شیخ رشید نے سب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.