ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے تحت اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام یونٹس میں یومِ تکریم شہدائے پاکستان انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعاؤں سے ہوا۔
اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فورس ممبران کو شہداء کی لازوال قربانیوں سے آگاہی دی گئی۔
تقاریب میں چیف سیکیورٹی آفیسرز اور آفیسرز کمانڈنگز نے دن کی مناسبت سے ڈائریکٹر جنرل کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔
اس ضمن میں مرکزی تقریب اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
بعد ازاں تقریب میں شہداء پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد ہلالِ امتیاز (ملٹری ) نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادر وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا.
انہوں نے اعادہ کیا کہ شہید ہمارا فخر ہیں اور شہیدوں کے خون سے وفا کا تقاضا ہے کہ ہم دشمن کو ایک آواز سے یہ پیغام دیں کہ ساری قوم شہدا وطن کی عظمتوں کی معترف ہے اور جب کبھی بھی ملک کے دفاع اور بقاء کی بات ہوگی۔ ساری غیور قوم پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
اے ایس ایف نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس جذبے کو ثابت کیا –
ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے مذید کہا کہ مادر وطن کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور اے ایس ایف پاکستان کی تمام فورسز کے شہداء خصوصا پاک فوج کے شہداء کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے۔
Comments are closed.