سنی علما کونسل کے شہید رہنما مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ عبدالرحمٰن معاویہ کی مدعیت میں 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آور ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ کھنہ میں مقدمہ قتل اور اقدامِ قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمٰن شہید ہو گئے تھے۔
Comments are closed.