بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزاد اکبر سے پہلی ملاقات ڈیلی میل کے ڈیوڈ روزنے کروائی تھی، سربراہ براڈشیٹ

براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کروائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں شریک بھی ہوئے تھے۔

 کاوے موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔

ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ یہ ملاقات کاوے موسوی کی درخواست پر کروائی اور یہ کہ کاوے موسوی نے انھیں رقم کی پیشکش ضرور کی تھی لیکن انھوں نے لینے سے انکار کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.