برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا کہ افغان جنگ کے دوران اُنہیں اپنے پیاروں سے بات کرنے کے لیے 30 منٹ ملتے تھے۔
ڈیوک آف سسیکس نے اپنی کتاب’اسپیئر‘ میں لکھا ہے کہ ہمیں ہر ہفتے اپنے پیاروں سے فون پر رابطہ کرنے کے لیے 30 منٹ دیے جاتے تھے، اس فون کے کارڈ کو ’پیراڈائم‘ کہا جاتا تھا اور اس کے پیچھے ایک کوڈ لکھا ہوتا تھا جسے کی پیڈ پر پنچ کرنا ہوتا تھا یوں بات کرنے وال کو پتہ چل جاتا تھا کہ اس لے پاس بات کرنے کے لیے کتنے منٹ باقی رہ گئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں زیادہ تر ان 30 منٹ کے دوران اپنی گرل فرینڈ چیلسی ڈیوی سے بات کرنے کو ترجیح دیتا تھا۔
اعتراف کیا کہ انہوں نے افغانستان میں فون کے دوران گرل فرینڈ چیلسی ڈیوی کو فون کرنے کو ترجیح دی۔
Comments are closed.