جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں دھماکا، 10 پولیس اہلکار ہلاک

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار اور 1 ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار آپریشن کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹیم ماؤ ماغیوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر شروع کیے گئے آپریشن کے بعد واپس آرہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ آرن پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ریاستی پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG) کی ایک ٹیم آپریشن کے بعد واپس آرہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.