شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کینسنگٹن پیلس کےسنکن گارڈن میں آج اپنی مرحوم والدہ شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر خوشی سے ایک دوسرے سے گلے ملنے کو تیار ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کے چھوٹے بھائی ہیری اپریل میں ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے بعد پہلی بار اس تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق جیسا کہ اس وقت پورے برطانیہ کی نظریں ان دونوں شہزادوں پر ہیں اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں شہزادے والدہ کی 60 ویں سالگرہ میں ایک ساتھ خوشگوار ماحول میں شرکت کرکے برطانیہ کے عوام کو مثبت پیغام دیں گے ، اورآپس میں تعلقات کی خرابی سےمتعلق پھیلی ہوئی افواہوں کو بے بنیاد ثابت کریں گے۔
شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور دو بچوں کے ساتھ امریکا میں منتقل ہوچکے ہیں، والدہ شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کے لیے برطانیہ واپس آئے ہیں۔
کینسنگٹن پیلس کے مطابق ، شاہی بھائیوں کے علاوہ ، ڈیانا کے قریبی عزیز و اقارب بھی اس تقریبِ رونمائی میں موجود ہوں گے۔
Comments are closed.