ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات ونڈسرکاسل کے گراؤنڈ میں سینٹ جارج چیپل میں ہوگی۔
چیپل کیلئے جلوس کی قیادت گرینیڈیئر گارڈز کا بینڈ کرے گا جس کے بعد ہاوس ہولڈ ڈویژن اور ملٹری سروس چیفس ہوں گے۔
ڈیوک کے چاروں بچے پرنس آف ویلز، پرنسس رائل، ڈیوک آف یارک اور ارل آف ویسیکس نیز ڈیوک کے پوتے ڈیوک آف کیمبرج اور ڈیوک آف سسیکس تابوت کے پیچھے چلیں گے۔
ملکہ جلوس کے اختتام پر اسٹیٹ بینٹلی میں لیڈی ان ویٹنگ کے ساتھ سفر کریں گی اور سائیڈ ڈور سے چیپل میں داخل ہوں گی۔
کورونا وائرس کوویڈ 19 لاک ڈاؤن رولز کے مطابق چیپل کے اندر 30 افراد کا اجتماع ہوگا، ان کے چہروں پر ماسک ہوں گے اور وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں گے۔
یاد رہے کہ پرنس فلپ کا 99سال کی عمرمیں 9اپریل کو انتقال کرگئےتھے۔
Comments are closed.