بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہری کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیلٹا ویریئنٹ کے خطرے سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے اور اس دوران کیسز  بڑھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا بہت زیادہ خطرناک اور مہلک ہے، یہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ شہری کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

انھوں نے کہا کہ علمائے کرام لوگوں کو صورتحال سے خبردار کریں، نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.