بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہری پر اہلکاروں کا تشدد، ایڈیشنل آئی جی نے رپورٹ مانگ لی

کراچی میں قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہری پر شدید تشدد کیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

قائدآباد فلائی اوور کے نیچے 4 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایک پرائیویٹ شخص بھی شہری پر تشدد کر رہا ہے،پولیس اہلکار شہری کو لاتوں اور مکوں سے مار رہے ہیں۔

ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شہری پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس چیف نے تشدد کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے متعلق حقائق پر مبنی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.