لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس پر سماعت کی، پولیس نے ملزمان غلام عباس، عتیق اور طارق منیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر راہداری سے عدالت کی طرف جا تے ہوئے انڈے پھینکے گئے، جو ان کے ساتھ چلنے والے پولیس اہلکار کی چھتری پر لگے، اس کے ساتھ ہی ان کی جانب سیاہی بھی پھینکی گئی۔
واقعے کے بعد شہباز گل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر سیاہی پھینکنے والوں نے ’اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ غنڈہ گردی ہے، لیکن ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے، غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔
Comments are closed.