بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں پیش

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت کے مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں پیش کر دیئے گئے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے آج مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری کا آرڈر جاری کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی، ضمانت متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نون لیگی رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز ہائی کورٹ سے ضمانتی مچلکے لے کر لاہور کی احتساب عدالت نمبر 2 پہنچے، جہاں انہوں نے یہ مچلکے جمع کرائے۔

لاہور کی احتساب عدالت مچلکوں کا جائزہ لے کر میاں شہباز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کرے گی جس کے بعد ان کی آج رہائی کا امکان ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے ضمانتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.