بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حضرت مسیح سے محبت و عقیدت مسیحیوں اور مسلمانوں میں قدر مشترک ہے، مسیحی برادری نے قیام پاکستان تا تعمیر پاکستان، ہر مرحلے پر تاریخی کردار ادا کیا۔

دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام غیرمسلم پاکستانی ہمارا قابل فخر اثاثہ اور قوت ہیں، غیرمسلم پاکستانیوں کی ترقی اور آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.