بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف نے کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا عمران خان کا بیان مسترد کردیا

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا وزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں، تنازع جموں وکشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی مؤقف پوری قوم مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بیان سے وہ خدشات ثابت ہوگئے ہیں جو 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات سے قوم کے سامنے پہلے ہی آچکے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذاتیات پر تنقید کی تھی۔

شہباز شریف نے کہا کہ تنازعہ جموں وکشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں شفاف، آزادانہ استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق سے ہوگا، پاکستان اور کشمیر کے عوام کا یہی مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا بھارت کی مدد کرنا اور کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.