قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف اور نون لیگ کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں اراکین اسمبلی اقوام متحدہ کے دفتر پہنچے۔
شہباز شریف کے ہمراہ اقوام متحدہ کے دفتر پہنچنے والوں میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد اور دیگر پارلیمانی قائدین بھی شامل تھے۔
شہباز شریف نے فلسطین سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالے کی۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے حوالے سے جلد قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔
Comments are closed.