جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس21 نومبر کو طلب

شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس21 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز کریں گے۔

اجلاس میں شوگر ملز مالکان کا چینی کی برآمد کا معاملہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لے گا۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز دے گی جبکہ کرشنگ سال 24-2023 کے لیے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سال 24-2023 کے لیے گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.