وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021ء ایوان میں پیش کر دیا، اپوزیشن کی جانب سے فنانس بل کی مخالفت کی گئی۔
اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پہنچے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ بھی ایوان میں پہنچ گئے۔
اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے ڈیسک بجا کر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کا استقبال کیا۔
Comments are closed.