تیزی سے اپنے میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے والے شمالی کوریا نے میزائل داغنے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرواکر دنیا کو حیران کردیا۔
جزیرہ نما کوریا کے دونوں ممالک شمالی و جنوبی کوریا نے ایک دن قبل بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔
اس میں شمالی کوریا نے جوہری آبدوز سے میزائل داغنے کا مظاہرہ کیا تھا، جس کی جنوبی کوریا سمیت امریکا و جاپان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔
تاہم اب شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے ٹرین سے بیلسٹک میزائل داغا۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرین سرنگ کے پاس آکر رکتی ہے جس میں سے میزائل لاؤنچ کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین میں سے نکل کر لاؤنچ کے لیے تیار ہونے والے اس میزائل کو داغنے کا بھی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.