بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں ملا عبدالغنی برادر بھی شامل

افغانستان کے عبوری نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہوگئے۔ 

جریدے ٹائمز کی جانب سے 2021 کی 100  بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ 

اس فہرست میں جہاں دنیا کی دیگر بااثر ترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے وہیں طالبان رہنما اور افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔ 

ملا عبدالغنی برادر امارت اسلامی افغانستان کے نائب امیر ہیں، اور یہی وہی شخصیت ہے جس نے 2020 میں امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ان کی شخصیت کے بارے میں نامور صحافی احمد راشد نے تحریر کرتے ہوئے معتبر متقی شخص اور کرشماتی ملٹری کمانڈر قرار دیا تھا۔ 

علاوہ ازیں دنیا کی بااثر ترین افراد میں افغانستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی محبوبہ سراج، امریکی صدر جو بائیڈن، نائب صدر کملا ہیرس، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی شامل ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.