بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیرستان: گاڑی پر فائرنگ، 4 خواتین جاں بحق

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملہ میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین سماجی کارکن جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

 دہشت گردی کے واقعہ میں ایک خاتون خوش قسمتی سے بچ گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ ایپی گاؤں کے قریب این جی او کی گاڑی پر کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والی چاروں خواتین سماجی کارکن تھیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زبید اللّٰہ خان سی ایس ایس آفیسر ہیں، اسلام آباد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ لاشیں اور زخمی ڈرائیور کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈا پور نے جیو نیوز کو بتایا کہ بنوں سے سماجی کارکن خواتین گاڑی میں میرعلی کے علاقہ ایپی آرہی تھیں کہ دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ 

شمالی وزیرستان میں واقع میر علی بائی پاس روڈ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ناہید بی بی، ارشاد بی بی، عائشہ اور جویریہ نامی خواتین سماجی کارکن شامل ہیں جبکہ مریم بی بی خوش قسمتی سے بچ نکلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.