شمالی وزیرستان میں سرکاری اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملہ کے وقت بارہویں جماعت کی طالبات کا پرچہ ہو رہا تھا، گورنمنٹ ہائی اسکول پر دستی بم حملے سےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی پی او شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈاپور نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے حیدرخیل کے ایک سرکاری اسکول کے اوپر بنے سکیورٹی کے خالی مورچے میں بارودی مواد کا دھماکا کیا۔
Comments are closed.