hookup Millerton hookup hotshot mature best place for discreet hookups married hookup Stafford CT edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کے نام بڑا اعزاز

راولپنڈی ایکپسریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر دُنیائے کرکٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

شعیب اختر کا شمار پاکستان کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ اپنے چاہنے والوں سے اکثر رابطے میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوگئی ہے۔

اس موقع پر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹر فیملی کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم آج ٹوئٹر پر 5 ملین کی فیملی ہیں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ۔

سابق فاسٹ بولر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 31 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

شعیب اختر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اکثر ہی قومی پاکستانی ٹیم کے لیے پیغامات اور کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ تجاویز اور تبصرے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.