hookup Middletown Delaware casual encounter hookups american hookup lisa wade pdf hookups skateboards shirts funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محسن داوڑ کا وزیراعظم کیساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑ گیا

رکن قومی اسمبلی  محسن داوڑ کا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دورہ سعودی عرب کھٹائی میں پڑ گیا، محسن داوڑ کا نام نئی پالیسی کی روشنی میں ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ریاست مخالف کیٹیگری میں ہونے پر نہیں نکالا جاسکا، محسن داوڑ کو وزیراعظم کے ساتھ جانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کی اجازت درکار ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج ہوچکے۔

محسن داوڑ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جانے کی دعوت دی گئی تھی، میری اطلاع کے مطابق میرا نام تاحال ای سی ایل پر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.