سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کے تفتیشی افسر محمد عمیر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عمیر پرمس کنڈیکٹ اور حساس معلومات غیر متعلقہ شخص کو دینے کا الزام تھا۔
محمد عمیر کے برطرفی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ انہیں 2 دسمبر 2020 ء کو پہلا شوکاز جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عمیر نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ 30 دن میں چیلنج کرسکتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.