بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرارتی ہاتھی کی دودھ چوری کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر ہاتھیوں کی کئی ویڈیوز نہایت شاندار، پر مزاح اور بعض اوقات ان کے شرارتی رویے کی گواہی پر مبنی ہوتی ہیں۔

کچھ ایسا ہی معاملہ اس نوجوان ہاتھی سے متعلق سامنے آیا ہے، ایکی کیوے نامی یہ ہاتھی کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے قریب واقع ایک جنگلی حیات کی بحالی کے لیے قائم شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ میں موجود ہے جہاں ہاتھی کے یتیم بچوں کی ریسکیو کی جاتی ہے۔

اس ویڈیو میں ہاتھی بوتل میں بچ جانے والا دودھ چرانے کی کوشش کررہا ہے۔ جسے دیکھ کر ٹوئٹر صارفین بہت ہی محظوظ ہوئے۔ اور اس پر اپنی غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ کس طرح ہاتھی نے شرارتی انسانی بچے کی طرح کی حرکت کی۔ 

 واضح رہے کہ ہاتھی کی یہ ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر موجود دلچسپت ویڈیوز کی بہترین مثال ہے۔

یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے اور یہ اتنی اچھی ہے کہ اسے مس نہیں کیا جاسکتا!

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.