وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ڈسکہ فائرنگ واقعے میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ نون لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگی جتھوں نے پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بنا کر ووٹ کی عزت کو تار تار کیا، پی ٹی آئی انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خرید و فروخت اور پیسے کی سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔
شبلی فراز کاکہنا تھا کہ ڈسکہ واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر سیاسی جھگڑے ہوتے رہے،ڈسکہ میں تلخ کلامی کے بعد ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجہ میں ن لیگ اورتحریک انصاف کا ایک ایک کارکن قتل ہوا تھا۔
Comments are closed.