بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ نواز دھانی کا لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال

بنگلادیش کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبو کرنے والے فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی کے لاڑکانہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شاہ نواز دھانی کی وطن آمد کے موقع پر ان کے دوست اور رشتے دار ایئرپورٹ پر موجود تھے، جنہوں نے فاسٹ بالر کو ہار پہنائے۔

یاد رہے کہ شاہ نواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے انٹرینشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے انٹرنیشنل اوور میں وکٹ لی تھی۔

شاہنواز دھانی نے اپنے پہلےمیچ کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ہر چیز کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی، میں نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا، میرا خواب پورا ہوا، بنگلادیشی شائقین کی جانب سے ڈھیر سارا پیار ملا۔‘

دھانی نے مزید لکھا کہ ’اور میں اپنے پاکستانی شائقین کا بھی شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور پیار کیا۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.