وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں ہیں، آج ان کے دورے کا دوسرا دن ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبد الله بن زاید النہیان سے ابوظبی میں ملاقات شیڈول ہے۔
وزیرِ خارجہ دبئی میں متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کریں گے۔
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے۔
بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر بھی آج متحدہ عرب امارات کےد ورے پر پہنچ رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ خارجہ کی گفتگو کا مرکز معاشی تعاون رہے گا۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ یو اے ای کے دوران بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
Comments are closed.