تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شاہی فرمان جاری کر کے پیٹرول کی قیمت 30 روپے بڑھا دی گئی۔
اسد عمر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے حکومت نہیں سنبھالی جارہی اور روپے کی قدر گرتی جارہی ہے۔ سستی نہ کریں تو کم از کم جس ریٹ پر چیزیں چھوڑ کر گئے ہیں اس پر تو رہنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے عمران خان نے کئے تھے، آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لیٹے، عمران خان نے کہا تھا کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، روس سے تیل لیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرپشن پر لیکچر شہباز شریف کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔
Comments are closed.