گھٹنے میں انجری کے باعث پاکستان ٹیم سے باہر فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے بالنگ شروع کردی۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی فٹنس اور تیاری سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی کامیابی کا تعلق اللّٰہ سے ہے نا کہ آپ کے مائنڈ سیٹ سے۔
فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو پریکٹس کرتا دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جلد مکمل فٹ ہو کر ان کے لئے ٹیم میں واپسی کے لئے دعا کی۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہے، ان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔
ترجمان پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ بورڈ ورلڈ کپ سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس کی مکمل بحالی کیلئے پرُامید ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کےفاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔
Comments are closed.