جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ پر مزید سوالات اٹھا دیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملی گھڑی سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ 22 جنوری 2019 کو گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں بیچی گئی۔ اسی دن 2 کروڑ روپے کیش توشہ خانہ میں ادا کردیے۔

جیو نیوز پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ اہم حقائق  سامنے لے آیا۔

شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ  سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا گھڑی فروخت کرکے ادائیگی کی گئی یا پھر توشہ خانے میں 2 کروڑ ادائیگی دکھانے کیلئے گھڑی کی فروخت کی جعلی رسید بنوائی۔ اگر ایسا ہوا ہے تو آخر 2 کروڑ روپے کس نے ادا کیے؟

پروگرام میں کہا گیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف کی 20 فیصد ادائیگی کا قانون بدل کر 50 فیصد ادائیگی کا قانون بنایا۔ قانون بنانے کا خوب کریڈٹ بھی لیا۔ پھر یہی قانون 35 دن بعد 20 فیصد ادائیگی کرکے گھڑی خرید کر توڑ بھی دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.