وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر جوابی تنقید کردی۔
ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے بجلی کا پیداواری نظام درآمدی فیول پر لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان اور ن لیگی اب خود واویلا کررہے ہیں تو انہیں جواب تو دینا ہی پڑے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ آپ نے 26 ہزار میگاوٹ کے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ ن لیگی حکومت نے اپنے دور میں ملکی وسائل کو چھوڑ کر درآمدی فیول پر پاور پلانٹس لگائے تھے انہیں اس کا جواب تو دینا ہوگا۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی کی ایل این جی سے متعلق پالیسی پر تنقید کی تھی۔
Comments are closed.