پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ترکی کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ دیکھنا دلخراش ہے کہ آگ نے ترکی کے کئی علاقوں کو تباہ کردیا۔‘
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’جس کے نتیجے میں وہاں کے مقامی لوگوں اور جانوروں کی زندگیوں کا نقصان ہوا۔‘
انہوں نے ترکی کے عوام کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ’میری دعائیں فائر فائٹرز، امدادی کارکنوں اور شہریوں کے ساتھ ہیں جو آگ کا مقابلہ کررہے ہیں۔‘
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 180 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے۔
Comments are closed.