بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی کا امریکا سے قومی ٹیم کیلئے پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ پاکستان ٹیم کو مسلسل دو سنسنی خیز  میچز جیتنے پر دلی مبارکباد، میں امریکا میں سفر کے دوران بھی میچز دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے پاکستان ٹیم سے جیت کا تسلسل جاری رکھنے کا بھی کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بناسکی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 میچز 30 ستمبر (جمعہ) اور 2 اکتوبر (اتوار) کو لاہور میں شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.