سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ کورونا میں مبتلا ہوگئے، احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر نون لیگ کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور نیب کے گواہ وزارت توانائی کے افسر حسان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہد خاقان نے احتساب عدالت کے جج اعظم خان کو بتایا کہ میرے وکیل کورونا کا شکار ہیں، نئے گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جائے۔
جج احتساب عدالت نے کہا کہ کورونا کی صورتحال پر ہمیں خیال رکھنا ہوگا، وکیل شریک ملزم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ عدالتوں کے 20فیصد وکلاء کورونا کا شکار ہیں۔
جج اعظم خان نے کہا کہ آپ انتظار نہ کریں، نیب گواہ سے جرح شروع کردیں۔
اس موقع پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو حاضری لگانے کے بعد عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔
Comments are closed.