اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

شائقین کیلئے اچھی خبر، میلبرن کا موسم صاف ہونے لگا

کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی، میلبرن میں رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے اور دھوپ نکل آئی۔

میلبرن میں موسم کا کوئی اعتبار نہیں، آج پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے دوران بھی بارش ہوسکتی ہے۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق میلبرن میں شام کے وقت 53 سے 65 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب موسم صاف ہونے پر پاکستانی فینز انتہائی خوش ہیں، شائقین کا کہنا کہ رات بھر بارش کے بعد دھوپ نکل آنا دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

آج کے میچ میں ٹاس اور پاور پلے کے علاوہ بولنگ اور فیلڈنگ کا بھی کردار اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ 1992ء میں 50 اوورز کی اننگر کے فائنل میں بھی پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ اٹھایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.