اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں کار ریلی

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں کار ریلی نکالی گئی۔

میلبرن میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی گاڑیاں قومی پرچم سے سجا کر سڑک پر نکالیں۔

کار ریلی کے شرکاء گروپ کی صورت میں نعرے لگاتے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہوئے۔

ریلی کے موقع پر میلبرن کی سڑکیں دل دل پاکستان کی صداؤں سے گونج اٹھیں۔

آسٹریلیا میں موجود پاکستانی فینز ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی جیت کیلئے پُر امید ہیں اور ٹیم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.