اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کو موقع پر کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

میلبرن اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پاکستان میں شائقین نے ٹی وی پر نظریں جما رکھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.