اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

بابر اعظم ورلڈ کپ گھر لے آئیں، امریکی سفیر

پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں، ورلڈ کپ گھر لے آئیں۔

امریکی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈونلڈ بلوم کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے متعلق لکھے گئے پیغام میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا ہوا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈونلڈ بلوم کی میچ سے متعلق ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.