بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی سی پی او لاہور کو تحفظ کے لیے خط لکھا، جواب نہیں ملا، خدیجہ

خدیجہ صدیقی پر خنجر سے 23 بار وار کرنے والا مجرم شاہ حسین 5 سالہ قید کے بجائے ساڑھے 3 سال میں رہا کردیا گیا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ مجرم کو سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی، اس بارے میں کسی نے کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو تحفظ کے لیے خط لکھا مگر جواب نہیں دیا گیا۔

خدیجہ صدیقی کا کہنا تھا کہ جیل خانہ جات کے آئی جی اور وزیر کو خطوط لکھے مگر کوئی معلومات نہیں ملیں۔ کسی مجرم کو ڈیڑھ سال کی رعایت ملتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.