بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج سے دکانیں، بازار شام 6 بجے بند ہوں گے

کراچی میں آج سے شاپنگ مال، دکانیں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے۔

آج سے تمام اجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ تمام ہوٹلوں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند رہے گی جبکہ ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت رات 12 بجے تک ہوگی۔

شہری عوامی مقامات پر بھی نہیں جاسکیں گےجبکہ جمعے اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 24.82 فیصد رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.