بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرتضیٰ وہاب کی فواد چوہدری پر تنقید، کرائے کا ترجمان کہہ دیا

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے سے متعلق بیان کو ’بلی کے خواب میں چھیچھڑے‘ کے مترادف قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں پی پی حکومت کے خاتمے کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جن کا دور اب بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری سلیکٹڈ حکومت کے لیے کرائے پر کام کررہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کل کو پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت میں ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہر انتخابات میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کررہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ وہ دن دور نہیں ہے جب یہ نااہل حکمران اپنا بوریا بسترا لپیٹ رہے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.