جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

سی اے اے نے نواز شریف کے خصوصی طیارے کو این او سی دے دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی طیارے کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف خیلجی ایئر لائن کے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، خصوصی طیارے کیلئے سی اے اے سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

نواز شریف کے طیارے نے ان سے 10 منٹ پہلے جدہ سے دبئی کیلئے ٹیک آف کیا ہے، نواز شریف کے ساتھ آنے والے فیملی رکن نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

سی اے اے نے خیلجی ایئر لائن  کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا اور دن 3 بجکر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد نواز شریف کا اسلام آباد آنے کا پلان تبدیل بھی ہوسکتا ہے، پلان میں تبدیلی اور براہ راست لاہور ایئرپورٹ آمد کی صورت میں کل دوپہر تک سی اے اے کو آگاہ کر دیا جائے گا، پلان میں تبدیلی کی صورت حال میں نیا این او سی جاری کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.