بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکریٹ بیلٹ میں ووٹرز کی شناخت نہیں ہوسکتی، نیّر بخاری

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیّر بخاری نے کہا ہے کہ سیکریٹ بیلٹ میں ووٹرز کی شناخت نہیں ہوسکتی۔

نیّر بخاری کا کہنا تھا کہ جب تک قانون میں تبدیلی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن بھی ووٹرز کی شناخت نہیں کرسکے گا۔

ادھر پی پی پی رہنما لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے حکومتی ریفرنس کو مسترد کرکے الیکشن کمیشن کی رائے کو مثبت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ارکان پیراشوٹر کو ٹکٹ کیوں دیں، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی حکومت پر عدم اعتماد ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.