امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ اور اسمبلی میں لوگوں کی موجودگی کی وجہ پیسہ ہے۔
کشمور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 3 روز قبل وزیراعظم عمران خان اپنی تقریر میں گلہ کر رہے تھے کہ ان کے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل بازار کا چوکیدار اور ملک کا سربراہ دونوں ہی مشکل میں ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے اور غریب کو روٹی اور کپڑا ملے تو یہاں اللّٰہ کا نظام لانا ہوگا۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ایوانِ زیریں اور ایوان بالا میں موجود لوگ صرف پیسے کی خاطر وہاں ہیں۔
Comments are closed.